The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرعاصم نیب ریفرنس کیس کی سماعت پچیس اپریل تک ملتوی

کراچی: ڈاکٹرعاصم اوردیگر کے خلاف چارسو باسٹھ ارب نیب ریفرنس کی سماعت پچیس اپریل تک ملتوی ہوگئی جبکہ تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے فرد جرم عائد ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چارج فریم کرنے سے قبل ان کے اعتراضات سنے جائیں جبکہ نیب کے وکیل فرد جرم عائد کرنے پر مصر تھے،عدالت نے استفسار کیا کہ رپورٹ پیش کرنے میں کیا اعتراض ہیں۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو تاخیر سے پیش کرنے پر جیل حکام کی سرزنش بھی کی۔ عدالت سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے الزام عائد کیا کہ انھیں ہراساں کیا جارہا ہے بے گناہ ہوں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات میں کوئی گواہ نہیں۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ڈاکٹر عاصم پر سترہ ارب روپے کے ریفرنس کی سماعت بھی شریک ملزم کے نہ ہونے کے باعث بیس اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں