منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

جان کو خطرہ ،ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :  ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی جان کے خطرے کے پیشِ نظر بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، وکیل کے پاس جاتے ہوئے دو گاڑیوں نے پیچھا کیا، بوٹ بیسن چورنگی پرڈبل کیبن گاڑی جس کے شیشے کالے تھے پیچھے لگی، اس کے پیچھے ایک کار تھی، جس میں چار افراد سوار تھے، کار سوار نے میری طرف پستول سے اشارہ کیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عاصم  نے درخواست میں کہا ہے کہ کارسوار کی جانب سے پستول میری طرف کرنے پرمیں خوفزدہ ہوگیا تھا جسے مجھے گولی مارنے لگا ہو، لگتا تھا کار سوار مجھ پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، کار میں سوار ایک شخص کو گلبرگ تھانے میں بھی دیکھا تھا۔

ڈاکٹر عاصم نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔


مزید پڑھیں : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی


یاد رہے کہ بعد ازاں 15 اپریل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ بھی جاری کیا تھا، جس کے تحت وہ 22 ہفتے کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا


واضح رہے سابق صوبائی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو 19 ماہ بعد  جیل سے رہا کیا گیا تھا، دو برس قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی پی رہنماء کو دہشت گردوں کے علاج و معالجے مقدمے میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں نیب نے کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی تھیں۔

پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہونے کے باوجود انہیں پیپلز پارٹی کراچی کا صدر بھی مقرر کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں