پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ڈاکٹر عاصم حسین کا لندن جانے کا امکان، این او سی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کا این او سی جاری کردیا جبکہ احتساب عدالت نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی، کراچی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد نسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 24نومبر سے 6جنوری 2018تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور این او سی جاری کردیا ۔

عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کوسپریم کورٹ سےاجازت پہلےہی مل چکی ہے، ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عاصم کی غیر موجودگی میں کیسز چلتے رہیں گے۔

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے بعد دی گئی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نےسیکریٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔


مزید پڑھیں :  سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی


جسٹس مشیرعالم ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اخبار میں پڑھا ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل شام تک نام ای سی ایل میں موجودہ تھا۔

بعد ازاں سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم آج رات علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہونگے۔

خیال رہے اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اوراکتوبر کی چھ تاریخ کو وطن لوٹ آئے تھے۔

ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا جو لوگ کہتے تھے میں نہیں آؤں گا دیکھ لو میں آگیا ہوں، بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اور کروں گا، جنہوں نے جھوٹے کیسز کرائے آج خود کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : بھاگنے والوں میں سے نہیں، ڈاکٹر عاصم


انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بھاگنےوالوں میں سے نہیں ہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، شریف خاندان پہلے بھی 10سال ملک سے باہر تھا، شریف خاندان اب بھی ملک سے بھاگ سکتا ہے، ن لیگ ملک کو 200سال پیچھے لےجانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں