کراچی : رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ مفاہمت اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کےعوام کی بہتری کیلئے دیہی و شہری علاقوں کے نمائندوں کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے.
ان خیالات کا اظہار انہوں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کہی، ڈاکٹرعاصم حسین نے دوران ملاقات سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور دونوں رہنماؤں نے سندھ خصوصاً کراچی کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورت حال میں کسی قسم اتحاد کے ممکنات کو بھی زیر بحث لایا گیا اور بلدیاتی مسائل سے متعلق بھی بات چیت کی گئ جب کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی آئینی حیثیت پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دباؤ کی سیاست کوختم ہوجانا چاہیے اور مسائل میں گھیرے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ شہری و دیہی تفریق کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو دل بڑا کر کے بلدیاتی نمائندوں کو آئین میں موجود اختیارات اور فنڈز تفویض کرنے چاہیئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔