جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ڈاکٹر عاصم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا سربراہ بنانے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں ماضی کی طرح کراچی کی خدمت کرتا رہوں گا۔

یہ بات انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد نے عدالت کے باہر اپنے نئے صدر کا پُرتپاک استقبال کیا اور اُن کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس کیس زیرِ سماعت ہے جس کی پیشی پر وہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پیپلز پارٹی کراچی کا صدر منتخب کرنے کے بعد یہ ڈاکٹرعاصم کی عدلیہ میں پہلی پیشی تھی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

سیاست سے توبہ کرنے کے بیان کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وقت بدلتا رہتا ہے، عوام اور کارکنان کی مرضی سے انہیں عہدہ دیا گیا ہے اور عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے،سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ وہ کراچی کے متوسط علاقے میں رہتے ہیں اور متوسط اور لوئر متوسط طبقے کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں