The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرعاصم کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو عدالت کے حکم پرعلاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ عدالتی حکم پربننے والے میڈیکل بورڈ کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کی بنیاد پرکیا گیا۔

پانچ رکنی میڈٰیکل بورڈ کی صدارت ڈاکٹرہارون احمد نے کی اور بورڈنے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹرعاصم کو نفسیاتی امراض کا شکارقراردے کر فوری طور پراسپتال میں داخل کرانے کی تجویزدی تھی۔

آج بروز منگل ڈاکٹرعاصم کو پولیس اوررینجرز کی سخت سیکیورٹی میں کراچی میں واقع جناح پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل سنٹرلایا گیا تھا جہاں ان کے ڈاکٹروں کی جانب سے تشخیص کردہ متعدد ٹیسٹ لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ڈاکٹروں پر مبنی پینل نے ڈاکٹرعاصم کی جانچ کی اور تشخیص کیا کہ ڈاکٹرعاصم کو نفسیاتی مسائل درپیش ہیں جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

ماہرنفسیات کی رپورٹ کےمطابق ڈاکٹرعاصم انتہائی شدید نفسیاتی دباؤکا شکارہیں اور اسی رپورٹ کی بنا پران کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے موکل کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

اس سے قبل بھی نفسیاتی امورکے ایک ماہر نے تشخییص کیا تھا کہ ڈاکٹرعاصم شدید ٹراما کی کیفیت سے گزررہے ہیں اورکبھی بھی خودکشی کرسکتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں