منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

اداکارہ حاجرہ یامین کی 36 ویں سالگرہ پر ’ڈاکٹر بہو‘ کی کاسٹ کا سرپرائز

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘ڈاکٹر بہو’ کی کاسٹ نے اسکرین سے ہٹ کر ایک بار پھر اکٹھے ہو کر اداکارہ حاجرہ یامین کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔

حاجرہ یامین کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا۔اداکارکبرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس نجی تقریب کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کیں۔

جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستارے سالگرہ کی خوشیوں میں شریک نظر آئے۔ اس موقع پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کبرا خان کے شوہر اور معروف اداکار گوہر رشید، ڈرامہ ‘ڈاکٹر بہو’ میں حاجرہ کے ساتھی اداکار شجاع اسد کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

جبکہ کبرا خان، حاجرہ یامین اور دیگر مہمانوں کے ساتھ خوشگوار گفتگو میں مصروف نظر آئیں۔ اس اسٹار اسٹڈڈ پارٹی میں انجلین ملک سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈرامہ ‘ڈاکٹر بہو’ کے ان اہم اداکاروں کی اچانک ری یونین نے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے اس ڈرامے میں کبرا خان، شجاع اسد اور حاجرہ یامین کی جاندار اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

مہرین جبار کی ہدایت کاری اور صنم مہدی زریاب کے لکھے گئے اس ڈرامے کی کاسٹ میں شہزاد نواز، صبا حمید، میرا سیٹھی، عدیل حسین، عتیقہ اوڈھو، مرینا خان اور سید محمد احمد جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

حاجرہ یامین کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور روایتی مرکزی کرداروں کے بجائے ہمیشہ جاندار اور چیلنجنگ کرداروں کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

وہ ان دنوں ‘ڈاکٹر بہو’ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین کارکردگی سے سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ سالگرہ کے اس خاص موقع پر اپنے تمام قریبی دوستوں کو ساتھ دیکھ کر حاجرہ یامین نے انتہائی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں