تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر گئے

کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز کورونا سے لڑتے ‏ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

سندھ بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ‏خود اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کےشعبہ بےہوشی ‏کے انچارج 5دن سےزیرعلاج تھے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ تھے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 69 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو کر انتقال کر ‏چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں 209 ڈاکٹر کورونا کےباعث انتقال کرچکےہیں۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ، ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز انتقال کرگئے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرقیصرسجاد کا کہنا ہے کہ کوروناکی موجودہ ‏صورتحال تشویشناک ہے، بھارتی وائرس انتہائی خطرناک ہے تمام افراد احتیاط اپنائیں۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ ہونے ‏پر کرونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرو لوجی کے مطابق کراچی میں بھارتی ویرئنٹ کرونا کی شرح سو فیصد ‏ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کےکرونا کاخاتمہ ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے اسی کیسز کی کی جینوٹائپنگ کی گئی،سب ‏ڈیلٹا ویرئنٹ نکلے۔

Comments

- Advertisement -