تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس، وزیر اعظم نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو فوکل پرسن برائے کرونا مقرر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق وہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کی رہنمائی کریں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کریں گے اور انہیں کرونا سے بچاؤ کی تجاویز بھی دیں گے۔

فوکل پرسن کرونا کی روک تھام، اس سے نمٹنے کے اقدامات میں بہتری کے لیے ماہرین کا ایک گروپ بھی تشکیل دیں گے جس میں ملک بھر کے طبی و تحقیقی ماہرین کو شامل کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین پر تحقیق کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس نے ڈاکٹر عطا الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو کروناویکسین اور اس سےمتعلقہ دیگر امورپر تحقیق کرےگی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی تحقیقی اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی اس کے علاوہ کمیٹی سائنس فاونڈیشن  ڈیٹا ریسرچ شروع کررہی ہے کیونکہ ہمیں کئی سوالات کےجواب تلاش کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -