اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر, ہندو برادری کی ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر، پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتاہے اور اپنوں کی طرح سمجھتے ہیں۔
#Pakistan proudly owns the white in the flag as much as the green, values contributions of the Hindu community & honours them as our own.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 5, 2019
یاد رہے گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے ، جس کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں : اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی
نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔