تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر

اسلام آباد : ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا گیا، ڈاکٹر فیصل سلطان اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا ، ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطورمعاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، معاون خصوصی تقرری کااطلاق فوری طورپرہو گا۔

ڈاکٹرفیصل سلطان شوکت خانم اسپتال میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ، کورونا وباکے دوران ڈاکٹرفیصل سلطان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلالیا تھا جبکہ وہ اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردارادا کرچکے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرایع نے کہا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے اور وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ میں عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا تھا، ایمان داری اور محنت سے کام کیا ہے، پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، میں مطمئن ہوں کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑا جب پاکستان میں کرونا کم ہو رہا ہے۔

بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔