تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’’کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی‘‘

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی، قوت مدافعت دو سے تین ہفتے میں بنتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیراعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم کی صحت اب بہت بہتر ہے، ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ وزیراعظم نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی، کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی ہے، قوت مدافعت دو سے تین ہفتے میں بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جب پہلی ڈوز لگی تو لگتا ہے ان کے جسم میں وائرس پہلے سے موجود تھا، عمران خان سے جن کا براہ راست رابطہ ہوا ان کو خود کو قرنطینہ کرلینا چاہیے۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ملک میں کورونا کا پھیلاؤ 9 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوائی جائے، عوام سے درخواست ہے کہ کورونا بچاؤ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہوچکا تھا، وہ تقریباً 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -