تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اہم مسئلہ ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یوم آبادی کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اہم مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت آبادی کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ آبادی منا رہی ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ سالانہ شرح افزائش کے لحاظ سے پاکستان خطے میں سر فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں سالانہ 30 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے، آبادی میں اضافے کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس امر نے ماں اور بچے کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے سے توانائی اور ماحولیاتی وسائل پر دباؤ بڑھا ہے، حکومت نے آبادی کے ایجنڈے کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ حکومت خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آبادی کے پھیلاؤ اور وسائل میں توازن لانا چاہتی ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -