تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وبا: عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل نے کرونا کے باعث ہونی والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے، محکموں کےسربراہ ایس اوپیزپر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا وبا کی دوسری لہر شدت پکڑ رہی ہے، گزشتہ چند ماہ کےدوران آج سب سے زیادہ نواسی اموات ہوئیں ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کے ہر شعبہ زندگی پر اثرات مرتب ہورہےہیں، بیماری کی روک تھام کیلئےآسان تدابیر ہر شخص اپنا سکتاہے ، ایک بار پھر شہریوں سے اپیل ہے کہ ایس اوپیزپر عملدرآمد میں بھرپور حصہ ڈالیں۔

معاون خصوصی برائےصحت نے مزید کہا کہ اداروں، محکموں کےسربراہ ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے ہاتھ دھونا، ماسک کا استعمال اور فاصلہ رکھنا ضروری ہے، ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہی انشا اللہ کرونا کی دوسری لہر کو بھی نیچےلانے میں کامیاب ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا کا وار: ایک ہی دن میں ریکارڈ اموات

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کرونا وبا کے باعث نواسی افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جس کے بعد عالمی وبا کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والی اموات کی تعداد آٹھ ہزار چار سو سینتالیس ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، 2ہزار885نئےکیسزرپورٹ ہوئے جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 8.58 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی جن میں سے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -