تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ملک میں کورونا ویکسین کی فراہمی، ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی پر این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا ویکسین کی بہتر سپلائی سے متعلق اقدامات زیر بحث آئے اور کورونا ویکسین سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لانے کے لیے آئندہ چند دن میں خصوصی جہاز چین بھیجا جائے گا، ضلعی سطح تک کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، 65سال سے زائد عمر افراد کی ترجیحی بنیادوں پرویکسی نیشن ہوگی.

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پاکستان کو سبق حاصل کرناہوگا، کورونا کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، انسداد کورونا اقدامات پر عملدرآمد کا فقدان نظر آیا۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان 3 مختلف ذرائع سے کورونا ویکسین حاصل کررہا ہے، آئندہ ماہ 3 ذرائع سے ویکسین آنا شروع ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -