کراچی: رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں خودکش بمبار آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکن نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ شہر میں خودکش بمبار داخل ہوگئے ہیں ملزم وزیر اعلی سندھ کے بیٹے اور وسیم اختر کی ریکی کررہا تھا۔
انہوں نے کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں شیر آچکا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ نامزد مئیر وسیم اختر کو حکومت سندھ فوری طور پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔
دوسری جانب انہوں نے شہر میں شروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر شہر میں امن و امان کی فضا ء کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سماجی کارکن خرم ذکی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
آفتاب احمد کی مبینہ موت کے حوالے سے تحقیقات کرنے پر آرمی چیف جرنل راحیل شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فاروق ستار نےکہا کہ ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔