انٹرا پارٹی الیکشن سےپہلےفاروق ستارکا کارکنان کےلیے ویڈیو پیغام

کراچی : ایم کیو پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اگست 2017 کی طرح آج پارٹی دوبارہ بچانے کا وقت ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کارکنان کراچی اورحیدرآباد پہنچ کرحق رائے دہی استعمال کریں۔
فاروق ستار نے کہا کہ کارکنان ووٹ سے رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کومنتخب کریں، پارٹی شدید بحران کا شکارہے، انٹرا پارٹی الیکشن واحد حل ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 23اگست کی طرح آج پارٹی دوبارہ بچانے کا وقت ہے، آج کا الیکشن پارٹی کو بحران سے بچائے گا۔
آج 18 فروری بروز اتوار ایم کیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ہو رہا ہے۔
ملک بھر میں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اپنی تحریک کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں اپنا قردار ادا کرتے ہوۓ ہے اس انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی قیادت کا خود انتخاب کریں۔ pic.twitter.com/ijYRTUFKfw— Dr Farooq Sattar (@DFSMQM) February 17, 2018
فاروق ستار نے کہا کہ میرا 35 سال کا شفاف سیاسی کیرئیر سب کے سامنے ہے، میرا یقین کریں، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بحران سے نکلنے کے بعد عام انتخابات کی تیاری کریں گے، عام انتخابات میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے۔
آج ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، فاروق ستار
یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 18 فروری کو کراچی اور حیدر آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، واضح ہوجائے گا کہ سیاسی سربراہ کون ہے اور آئینی سربراہ کون ہے۔