تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں پارٹی کی سربراہی کا ہے، فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلی تھیلےسےباہرآگئی ہے، اصل مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں بلکہ پارٹی کی سربراہی کا ہے، رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو خط مجھ پرعدم اعتماد کا اظہار ہے، بہادر آباد کیسے جاؤں؟

یہ بات انہوں نے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی اجلاس کیلئے جاتا توحسب منشا بات کرتا، اب کیسےکروں؟

حلفیہ کہتا ہوں کہ میری نیت میں کوئی فتور نہیں، میرے وہاں جانے میں تین رکاوٹیں آئیں، میری اجازت کے بغیرالیکشن کمیشن کو خط لکھاگیا۔

رابطہ کمیٹی کاخط مجھ پرعدم اعتمادکااظہارہے، اگر خط نہ لکھاجاتا تو میں شام7بجے بہادرآباد جاتا، میں ناراض نہیں صدمے میں ہوں ،جو مزید بڑھ گیاہے، میرا مسئلہ عزت نفس اور رٹ کا ہے، کارکن کہیں توپارٹی کی سربراہی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کو الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی کیا جلدی تھی؟ خط میں دیگر الیکشن کا اختیارلینے کابھی لکھا گیا ہے، اختیارصرف سینیٹ کے ٹکٹ کا واپس نہیں لیاگیا،خط میں دیگرالیکشن کااختیار لینے کا بھی لکھا گیاہے۔

بلی تھیلےسےباہرآگئی ہے، اب یہ صرف کامران ٹیسوری کا مسئلہ نہیں پارٹی کی سربراہی کا مسئلہ ہے، خود ہی فیصلہ کرلیا گیا تو مجھے بہادرآباد جانے کی کیاضرورت ہے؟ میری نیت اور خلوص پرشک نہ کیا جائے، مجھے ساتھیوں کے مشورے کا انتظار ہے۔


مزید پڑھیں: مسئلہ ٹیسوری نہیں، عامرخان پارٹی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، فاروق ستارگروپ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -