farooq حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، فاروق ستار
The news is by your side.

Advertisement

حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، فاروق ستار

حیدر آباد : ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، ڈاکٹرنوشاد کا قتل دہشت گردی ہے، ہمیں سیاسی طور پردیوار سے لگایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ آج ہمیں ایک اور غم دیا گیا ہے، ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟ ڈاکٹر نوشاد کو گھات لگا کر قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایم کیوایم کے رہنماؤں کی سکیورٹی میں غفلت کو ترک کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، ہمیں سیاسی طور پردیوار سے لگایا جارہا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ڈاکٹر نوشاد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق


علاوہ ازیں ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرنوشاد شیخ کے قتل میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرنوشاد کا قتل ذاتی دشمنی ہے ٹارگٹ کلنگ نہیں۔


مزید پڑھیں: رہنماء کا قتل، متحدہ کا یوم سوگ کا اعلان


انہوں نے بتایا کہ نوشاد شیخ کے قتل میں کامران کریلا اورشاہد ڈانسر ملوث ہے، شاہد ڈانسر کچھ عرصہ پہلے جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا، ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں