The news is by your side.

Advertisement

کارکنان کوماورائےعدالت قتل کیا جارہا ہے،ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہماری طاقت ہمارا ووٹ بینک ہے جسے تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے جو کراچی ،حیدر آباد ،میرپور خاص سمیت سندھ کی شہری علاقوں کی منتخب جماعت ہے جیسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کیا جاتا ہے لیکن ستم بلائے ستم یہ ہے کہ جمہوری دور میں ہی ہمارے ووٹ بینک کو کمزورکرنے کے لیےایم کیوایم کو تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹرفاروق ستار نے بتایا کہ کل ہم نے منتخب نمائندوں سمیت کارکنان کا ایک ایم اور بڑا اجتماع کیا جس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی اور ایک بار بھی ہمیں ہمارے ایک کی کارکن کی لاش کی تحفہ دیا گیا

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکتر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکن کو کورنگی سے ایک سال قبل گرفتارکیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے مختلف پیٹیشن بھی دائر کر رکھی تھیں لیکن کل کارکن کی لاش لاڑکانہ کےل ویران میدان میں پھینک دی گئی جو نہایت افسوسناک امر ہے

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہاجروں کا سیاسی، معاشی اور سیاسی استحصال کیا جارہا ہے ،ہمیں نہ صرف دیوارسےلگا دیا گیا ہے بلکہ روزگار کے دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں