The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرفوزیہ کے گھرپرنامعلوم افراد کا دھاوا

کراچی: امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کے گھرپرنامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد گزشتہ رات ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے گھر میں اسلحے کے زور پر زبردستی اندرداخل ہوئے اور چوکیدارکو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اوران کے اہل خانہ کے مطابق نامعلوم افراد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چارہے تھے۔

چوکیدار کے مطابق گھرپر آنے والے افراد کی تعداد تین تھی جنہوں نے اس سے بھی ڈاکٹرعافیہ کے بچوں کی بابت پوچھ تاچھ کی اور جواب نہ دینے پراسے تشدد کا نشانہ بنایا اوراسکے ہاتھ پیر باندھ دیے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پررینجرزاہلکارڈاکٹرفوزیہ کے گھر پہنچے اوران سے نامعلوم افراد کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے القائدہ سے تعلق اورامریکی فوجیوں پرحملے کے جرم میں 86 سال کی سزا سنائی تھی اوراس وقت وہ ٹیکساس کے فیڈرل میڈیکل سنٹرکے دماغی صحت کے وارڈ میں اپنی قید کے ایام مکمل کررہی ہیں۔

ڈاکٹرعافیہ کے تین بچے ہیں جن کے نام احمد، مریم اورسلیمان ہیں جو کہ ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی تحویل میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں