The news is by your side.

Advertisement

کنٹری ڈائریکٹرورلڈ بینک کی کورونا نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومتی اقدامات کی تعریف

اسلام آباد : کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کورونا نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ورلڈ بینک کوروناریلیف کیلئے 50کروڑ ڈالر کی اعانت فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ، جس میں مشیر خزانہ نے کہا حکومت اور عالمی بینک کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے، گردشی قرضے سے نمٹنے ،اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کورونا کے معیشت پر اثرات اور اصلاحاتی پروگرام سے بھی آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم احساس پروگرام سے1کروڑ 60 لاکھ سے زائد استفادہ کررہے ہیں، کورونا اثرات سے نمٹنے کیلئے ایس ایم ایز اور کاروبار کیلئے ریلیف دیا گیا۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک کا کہنا تھا کورونا نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں، ورلڈ بینک کوروناریلیف کیلئے 50کروڑ ڈالرکی اعانت فراہم کررہا ہے، ورلڈ بینک کی 56منصوبوں میں 11 ارب ڈالر کی مالی اعانت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں