لاہور: جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹرنے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
رحمان پورہ جوہر ٹاؤن میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والا ڈاکٹر طاہر ایک عرصہ سے سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھااورچار ماہ پہلے ہی وطن واپس آیا تھا۔
ڈاکٹر طاہرایک بیٹی سمیت 8 بچوں کا باپ تھا۔ متوفی کی اہلیہ کے مطابق اس کے خاوند کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔
- Advertisement -
وقوعہ سے پہلے اس نے بیوی کو بچوں سمیت سسرال بھیج دیا تھا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔