The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

لاہور : ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی ، جس میں ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے نگران وزیر اعلی سے حلف لیا۔

تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پروفیسر حسن عسکری کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ پر ن لیگ نے اعتراض اٹھا دیا تھا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے تمام الیکشن مشکوک ہوجائے گا۔

جس پر نامزد نگراں وزیراعلٰی پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالوں گا، آئینی عہدہ الیکشن کمیشن نے دیا میں نے نہیں مانگا،ن لیگ کے اعتراض کے باوجود دستبردار نہیں ہوں گا، کسی پارٹی سےوابستگی نہیں لیکن سیاسی رائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اندازہ ہوجائے گا کہ غیر جانبدار ہوں،الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن کرانے کی ذمہ دار ہے۔

پروفیسرحسن عسکری کون ہیں ؟

پروفیسرحسن عسکری پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار ہیں، وہ اایک نامور پروفیسر اور مستند کالم نگار ہیں،  حسن عسکری نے یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے پی ایچ ڈی مکمل کیا اور بطور  پروفیسردنیا کی مختلف جامعات میں خدمات انجام دی۔

پروفیسر حسن عسکری پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر بھی  رہ چکے ہیں اور تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں اہم تجربہ رکھتے ہیں۔

حسن عسکری کو جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی امور پر خصوصی دسترس حاصل ہے،  وہ اخبارات اور جرائد میں آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں جبکہ  انھوں  نے جمہوریت اور سیاست پر کئی کتابیں لکھی۔

حسن عسکری کو سال 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں