جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب گردی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹر ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب گردی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔

ینگ ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرموسیٰ خیل نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملے سے قبل شعبہ امراض نسواں میں لیڈی ڈاکٹر کے بال نوچے گئے۔

ابتدائی تحقیقات اور ملزم کے موبائل فون کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا ہے کہ ملزم ہمایوں شاہ (ہسپتال کا لفٹ آپریٹر) کئی ماہ سے ڈاکٹر کو ذاتی تعلقات قائم کرنے کے لیے بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، کل سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز، الیکٹیو سروسز غیرمعینہ مدت کیلئے بند رہیں گی۔

سربراہ وائی ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری انتہائی ضروری تھی، ملزم کو ہلاک کرنے کے بعد شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔

 انھوں نے کہا میڈیکل ٹیکنیشن عبدالرزاق کا علاج سرکاری خرچے پر کیا جائے اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ بنایا جائے۔

ڈاکٹر طاہرموسیٰ خیل نے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال واقعے کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائے، اسپتال میں احتجاج کیمپ لگایا جائے گا، بلوچستان پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں