اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار کیے گئے 4 ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 42 ڈبے کوکین، چرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان کراچی میں منشیات کی آن لائن سپلائی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم سعد اللہ نے خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کو کوکین سپلائی کی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کے خود کشی کیس کی تفتیش کے دوران ملزمان کو پکڑا گیا، ملزم سعد اللہ نے بتایا کہ کوکین کی ایک گرام ڈیلیوری پر 13 سے 15 ہزار وصول کیے جاتے تھے۔

ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل

واضح رہے کہ اس کیس میں گزشتہ روز ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی درخواست پر عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے سلسلے میں ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا، والد کا مؤقف تھا کہ پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا اور تمام شواہد خود کشی کے حساب سے جمع کیے گئے، لیکن اس کیس میں ہر سطح سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

ڈاکٹر ماہا کیس، ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان عدالت سے فرار

واضح رہے کہ اس مقدمے میں ملزم جنید، وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں، 21 ستمبر کو ڈاکٹر ماہا کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزم جنید اور وقاص کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر ماہا کے والد ملزم جنید کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر چکے ہیں۔ انھوں نے جنید، وقاص اور ڈاکٹر عرفان کو اپنی بیٹی کی خود کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں