تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈاکٹر ماہا کی موت، خودکشی یا قتل؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا نے خود کو گولی مار کر خودکشی کیوں کی اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں دو روز قبل ڈاکٹر ماہا نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار خودکشی کرلی تھی، ڈاکٹر ماہا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول سے گولی قریب سے چلائی گئی، میگزین میں تین گولیاں تھیں جن میں سے ایک چلی۔

پولیس کے مطابق اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے، اسلحہ کے میگزین میں مزید گولیاں بھی موجود تھیں، پستول اور خول کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی سے قبل ماہا کی گھر والوں سے تلخ کلامی ہوئی تھی، خاتون ڈاکٹر پندرہ دن قبل ہی والد اور بہنوں کے ساتھ اس گھر میں شفٹ ہوئی تھیں، وہ غیر شادی شدہ تھیں اور ان کا تعلق میرپورخاص سے ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈاکٹر نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق میرپورخاص کے قریب گروڑ شریف کے گدی نشین کی بیٹی ماہا علی کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے اور اس حوالے سے میڈیا نمائندگان نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو گھر کے افراد نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ماہا نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، کراچی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے بہت جلد اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -