بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

تیزاب گردی: لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی طبیعت سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (07 جون 2026): بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار زخمی خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 13 فی صد تیزاب کی وجہ سے جھلسی ہیں، تیزاب سے دونوں آنکھوں کی سائیڈ کا حصہ متاثر ہوا ہے لیکن بینائی محفوظ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے ماہ نور کا ابتدائی معائنہ کیا اور ٹیسٹ کیے، پلاسٹک سرجری اور آئی اسپیشلسٹ نے معائنہ مکمل کر لیا ہے، چہرے، پیٹ اور دائیں ہاتھ پر جلنے کے زخم موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور کو اسپیشل کیئر یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے، اور 24 گھنٹوں بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، ذرائع نے بھی بتایا کہ مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے، اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، جلد صحت یابی کے لیے پُر امید ہیں۔


کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک


اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، اور ان کے تمام اہم اعضا محفوظ اور حالت مستحکم قرار دی گئی، ماہرین نے بتایا کہ دونوں آنکھوں کے کارنیا معمولی متاثر ہوئے ہیں، لیکن بینائی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

اسپتال کے مطابق ماہر امراضِ چشم کی نگرانی میں لیڈی ڈاکٹر کا علاج جاری رہے گا، پلاسٹک سرجری سمیت دیگر ماہرین کی ٹیمیں طبی عملے سے مسلسل رابطے میں ہیں، جب کہ حکومت بلوچستان متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کی خود نگرانی کر رہی ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں