ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ڈاکٹر محمد فیصل دفترخارجہ کے ترجمان تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے ساؤتھ ایشیاء ایسوسی ایشن کے علاقائی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران نئے ترجمان کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ساؤتھ ایشیاء کے علاقائی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے سابق ترجمان نفیس زکریا کو وزاتِ خارجہ نے  ملائشیاء میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سونپ دی جس کے بعد وہ موجودہ عہدے سے سبکدوش ہوکر ملائشیاء روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نفیس زکریا کو گزشتہ برس 4 جنوری 2016 میں دفتر خارجہ کے ترجمان کی ذمہ داریاں دی گئیں تھیں اس دوران انہوں نے ہفتہ وار بریفننگ ، علاقائی تعاون اور تعلقات کے امور اچھے طریقے سے انجام دیے۔

وزارتِ خارجہ کی ہدایت پر ڈاکٹر فیصل نے سابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا سے ذمہ داریاں لیں اب وہ آئندہ ترجمان دفتر خارجہ کے امور سرانجام دیں گے۔


 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں