The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کابینہ میں توسیع، ڈاکٹر مختاربھرت شامل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرت کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے ان کے قلمدان کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب نے ڈاکٹر مختار بھرت کو کابینہ میں شامل کر لیا ہے جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے تاہم ان کے قلمدان کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر مختار بھرت پی پی 28 سرگودھا سے منتخب ہوئے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-2 کے چیئر پرسن بھی ہیں وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور 2002 سے مسلسل ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے آئے ہیں اور پارلیمانی سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر مختار بھرت کی کابینہ میں شمولیت کے بعد پنجاب میں وزراء کی تعداد 34 ہو جائے گی جب کہ ایک مشیر بھی موجود ہیں۔

پنجاب کابینہ میں حالیہ توسیع اس وقت سامنے آئی ہے جب پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے سامنے وزیرتاعلیٰ پنجاب کو بھی پیش ہونا پڑا ہے۔

دوسری جانب یہ چہ مہ گوئیاں بھی جاری تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جا رہا ہے جب کہ اس عہدے کے لیے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا نام بھی لیا جا رہا تھا جس کی حکمراں جماعت نے سختی سے تردید کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں