معروف سوشل ایکٹوسٹ اور سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے شوہر سے تنسیخِ نکاح (خلع) کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا۔
دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنے شوہر حارث کھوکھر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر اچھے کردار کے مالک نہیں ہیں اور وہ انہیں لفظی بدسلوکی کے ساتھ ساتھ جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈاکٹر نبیہہ نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اب اس ازدواجی رشتے کو مزید برقرار نہیں رکھنا چاہتیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جلد از جلد خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔
معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی جانب سے فیملی کورٹ میں سنگین الزامات کے ساتھ خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد، ان کے شوہر حارث حامد کھوکھر نے باقاعدہ طلاق نامہ جاری کرتے ہوئے طلاقِ اول دے دی ہے۔
طلاق نامے کے مطابق دونوں کا نکاح 7 نومبر 2025 کو طے پایا تھا اور 1 لاکھ روپے حق مہر موقع پر ادا کر دیا گیا تھا۔حارث کھوکھر نے اپنے موقف میں کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کشیدگی کم نہ ہو سکی۔
انہوں نے اپنے ہوش و حواس میں طلاقِ اول دینے کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ میعادِ عدت کے بعد نبیہہ علی خان دوسرا نکاح کرنے کے لیے آزاد ہوں گی اور اب ان کے درمیان کوئی مالی یا قانونی لین دین باقی نہیں رہا ہے۔



