جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ڈاکٹر نبیہہ علی نے قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی، اصل عمر بتادی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں اپنی عمر سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی اصل عمر کا انکشاف کیا بلکہ شناختی کارڈ سے متعلق متنازع معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

ڈاکٹر نبیہہ کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 34 برس ہے۔ اس وقت وہ 33 سال کی ہیں اور جلد 34 برس کی ہو جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہی ان کی اصل عمر ہے تاہم اس کے باوجود بعض افراد اس معاملے کو غیر ضروری تنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے لیک ہونے والی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شناختی کارڈ کی تصویر مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹ شدہ تھی جس کا ان کی اصل شناخت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ دو خواتین کی جانب سے منظم پروپیگنڈے کے تحت کیا گیا جس میں نہ صرف ذاتی معلومات میں رد و بدل کیا گیا بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ان کے بیانات کو تبدیل کیا گیا۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے شوہر کون ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جعلی اور من گھڑت مواد کی اشاعت نہایت افسوسناک ہے کیونکہ ان ویڈیوز اور کلپس میں شامل کوئی بھی بات در حقیقت انہوں نے نہیں کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں