کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو واپس وطن پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نجیب سومرو پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کے عہدے پر براجمان ہیں تاہم انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کے لیےقومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان کی تعیناتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کی گئی تھی، پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں سفر ختم ہونے کے بعد گرین شرٹس اس وقت بنگلہ دیش میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے موجود ہے جہاں ڈاکٹر منظور چوہدری نے ڈھاکا میں قومی اسکواڈ کو جوائن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔