پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

قائم علی شاہ کی بیٹی پر سندھ حکومت کی مہربانیاں، ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ڈاکٹر نگہت کی ملازمت میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 اگست 2026): سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نگہت شاہ پر سندھ حکومت نے مہربانی کرتے ہوئے ان کو ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 3 سال کی ملازمت میں توسیع دے دی۔

ڈاکٹر نگہت شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے برسوں کا وسیع تر تجربہ رکھنے کے باوجود 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، اس پر بلا تاخیر فوری عمل کیا جائے۔

ڈاکٹر نگہت شاہ بہ طور ایسوسی ایٹ پروفیسر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات ہوئی تھیں، اور کم ترین عرصے میں ترقی پاگئیں، ان کو اب دوبارہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


سندھ کی تقسیم منظور نہیں: مراد علی شاہ


سندھ کابینہ نے ڈاکٹر نگہت شاہ کی تین سالہ تقرری میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، نگہت شاہ 12 اگست کو 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والی تھیں، اور ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل ان کی تین سالہ تقرری کا حکم جاری کیا گیا۔

ڈاکٹر نگہت کی دوبارہ تقرری پی ایم ڈی سی کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کے تحت کی جائے گی، پی ایم ڈی سی نے ریٹائرڈ فیکلٹی کو 65 سال تک کنٹریکٹ پر رکھنے کی اجازت دی تھی، تاہم ریٹائرڈ فیکلٹی کی دوبارہ تقرری سے جونیئر اساتذہ کی ترقی متاثر نہ ہونے کی پی ایم ڈی سی کی واضح ہدایت موجود ہے۔

ڈاکٹر نگہت شاہ کی دوبارہ تقرری سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی متاثر ہونے کا امکان ہے، لیکن اس کے باوجود ان کی دوبارہ تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں