تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈاکٹر نوشین کی مبینہ خودکشی : ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

لاڑکانہ : چانڈکا میڈیکل کالج میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر اہم انکشاف ہوا ہے۔

لاڑکانہ کی میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر نوشین اور 2019 میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا چندانی کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے خون کے نمونے میچ کرگئے، تحقیقاتی ادارے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

جامشورو کی فارنزک لیبارٹری نے ڈی این اے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کیسز میں حاصل کیے گئے نمونے ایک ہی مرد کے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونوں میں 50 فیصد مشابہت ہے، نوشین شاہ کے نمونوں کو مزید جانچ کے لئے محفوظ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام سے سفارش کی گئی ہے کہ گرلز ہاسٹل سے وابستہ تمام مردوں سمیت ہاسٹل میں آنے اور جانے والے تمام مردوں کے نمونے لیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر نوشین کی موت کا معمہ ، پولیس کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر نوشین کی پھنکےسے لٹکی لاش ملی تھی جبکہ ڈاکٹرنمرتا کی لاش ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل کے کمرے سے ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -