ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات، تیاریاں مکمل dr ruth pfau last rituals
The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات، تیاریاں مکمل

کراچی: جذام کے خلاف پاکستانیوں میں شعور پیدا کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جسد خاکی کل صبح 7 بجے ہولی فیملی اسپتال سے اٹھایا جائے گا اور تدفین گورا قبرستان میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 1960 میں جرمنی سے پاکستان آکر لوگوں میں جذام (کوڑھ) کی بیماری سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنے اور پاکستان سے جذام کے مرض کو ختم کرنے کے لیے کامیاب جدوجہد کا آغاز کیا

جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کا انتقال 8 روز پہلے کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا، وہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری تین خواہشات کے مطابق اُن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، میری ایڈیلیڈ سوسائٹی آف پاکستان کی سربراہ کا جسد خاکی کل صبح 7 بجے ہولی فیملی اسپتال سے ایم اے ایل سی لایا جائے گا۔

پڑھیں: جذام کے مریضوں کی مسیحا’ڈاکٹررتھ فاؤ‘ہم میں نہ رہیں

رتھ فاؤ کی خواہش کے عین مطابق اُن کی آخری رسومات سن پیٹرک چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے لیے جسد خاکی کو صبح ساڑھے 8 بجے پہنچایا جائے گا بعد ازاں 12 بجے جسد خاکی گورا قبرستان پہنچایا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خواہش تھی کہ اُن کا علاج وینٹی لیٹر پر نہ کیا جائے اور ان کا جسد خاکی اسپتال لایا جائے جبکہ تدفین سرخ لباس میں کی جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں