اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ڈیجیٹل پورٹل کا اجرا کردیا ، پورٹل عوام کو احساس کے فوائد کے حصول کیلئے رہنمائی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ون ونڈو احساس اقدام کے تحت احساس پروگرام کے معلوماتی پورٹل کا اجرا کردیا گیا، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پورٹل کا مقصد پروگراموں کی معلومات کی فراہمی ہے، پورٹل عوام کو احساس کے فوائدکےحصول کیلئےرہنمائی کرے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ون ونڈو ڈیجیٹل پورٹل کا اجرا آج کرنے جارہے ہیں، احساس ون ونڈوسینٹرہرضلع میں بنانےجارہےہیں، ونڈ ونڈو کا ایک ایپ بھی ہے۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پورٹل تیاری سوشل میڈیاپرپوچھےوالے سوالات کی روشنی میں کی ، ساری معلومات اردو زبان میں مرتب کی گئی ہیں، احساس ڈیجیٹل موبائل فرینڈلی پورٹل ہے۔
یاد رہے 9جون کو وزیراعظم عمران خان نے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کردیا، سینٹر سے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔
احساس کےون ونڈو اقدام کے چھ اجزا ہیں، احساس ون ونڈو پہلا جزو ہے جبکہ دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔