جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

احساس پروگرام ، ‌‌غریب عوام کیلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت دوسری کیٹگری میں کام شروع ہوچکا ہے اور تیسری کیٹگری پر کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسری کیٹگری میں کام شروع ہوچکا ہے جبکہ تیسری کیٹگری پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کےتحت ملک بھر کےمستحقین میں رقوم کی تقسیم جاری ہے، گزشتہ چودہ روزکےدوران 50 لاکھ 75 ہزارخاندانوں میں ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا اور 80 لاکھ سے زائد لوگ اس وجہ سے مسترد ہوئے کیونکہ ایک خاندان سے چار سے چھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا جبکہ 12ہزارسرکاری ملازمین کومسترد کیا گیا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجراکیا تھا، احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے،راشن تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن پورٹل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ راشن پورٹل مخیر حضرات، فلاحی اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کو مستحق افراد تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا راشن پورٹل احساس پالیسی فریم ورک کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا یے، پورٹل کے تحت یقینی بنایا جا سکے گا نظام یا مستفید افراد کی معلومات کا غلط استعمال نہ ہو۔

خیال رہے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں