لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان سے آم ، چاول ، مچھلی ،ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے، جب آپ کے پاس ایماندار رہنما ہوتا ہے تویہ فرق ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور بڑی خوشخبری جاپان پاکستان سے مصنوعات درآمد کرناچاہتاہے، جاپان آم ، چاول ، مچھلی ،ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے، جب آپ کے پاس ایماندار رہنما ہوتا ہے تویہ فرق ہوتا ہے۔
ایک اور بڑی خوشخبری: جاپان پاکستان سے آم ، چاول ، مچھلی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔ جب آپ کے پاس ایماندار رہنما ہوتا ہے تو یہ فرق ہوتا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 2, 2020
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ اللہ کا شکر افراط زر میں نمایاں کمی۔ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، کپتان غریبوں کا سوچتا ہے۔ ہر پالیسی غریب کے لئیے سوچ کر بنائی جاتی ہے۔ اب اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔
ایک اور اچھی خبر۔ اللہ کا شکر افراط زر میں نمایاں کمی۔ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ کپتان غریبوں کا سوچتا ہے۔ ہر پالیسی غریب کے لئیے سوچ کر بنائی جاتی ہے۔ اب اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ https://t.co/EycWSNWKXC
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 2, 2020