جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کے لیے کام کررہی ہے اور مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ حکومت اپنی مد ت پوری کرے گی، اپوز یشن دن کو خواب دیکھنا چھو ڑ دے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے، صنعتی ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں