ڈاکٹرشیریں مزاری کو پی ٹی آئی میں بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کو پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کو پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ، عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کو مبارک باد دی۔
Congratulations @ShireenMazari1 https://t.co/6sK1yC6phs
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 10, 2022
یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف مقرر کیا تھا۔