تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے‘ شیری مزاری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی پرافسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ اور جنیوا میں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

شیری مزاری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی فورسز نے گزشتہ روز کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور سوپور میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -