The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر محمد سلیمان سول انٹیلی جنس ایجنسی کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو پاکستان کی سول انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی کا نیا ڈی جی مقرر کردیا گیا، انھیں حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق انٹیلی جنس بیورو میں تعینات خالق داد ملک کا تبادلہ کرکے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سلیمان خان پولیس سروس میں گریڈ اکیس کے آفیسر تھے جنھیں گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گریڈ بائیس میں ترقی دے دی تھی۔

ترقی کے ساتھ ہی ان کا تبادلہ انٹیلی جنس بیورو میں بہ طور ڈائریکٹر جنرل کردیا گیا۔ ان کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ آئی بی کے ٹاپ عہدے کے لیے سب سے موزوں انتخاب ہیں۔

سلیمان خان نے اپنے پیش رو آفتاب سلطان کی جگہ لی ہے جو ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر ہیں، وہ اس عہدے پر 7 جون 2013 سے فائز تھے اور گزشتہ ماہ ایجنسی سے ریٹائرڈ ہوئے۔

لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیال رہے کہ سول ایجنسیوں کا کردار انتخابات کے وقت نہایت اہم ہوجاتا ہے کیوں کہ انھیں کاؤنٹر ٹیررازم سے لے کر دیگر ایجنسیوں کے ساتھ معاملات سنبھالنے جیسے کثیر جہتی چیلنجز سے متعلق سویلین حکومت کی مدد کرنی ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں