جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈاکٹرسید آصف حسین کو نیا سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات کردیا گیا ، نئے سیکریٹری کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرسید آصف حسین نئے سیکرٹیری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات ہوگئے، چیف الیکشن کمشنر نے گریڈ بائیس کے افسر کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی ہے۔

ڈاکٹر سید آصف حسین کی فوری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فیکشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب اور بلوچستان کے چیف الیکشن کمشنرز کے تبادلے بھی کردئیے گئے، الیکشن کمشنر پنجاب کو ڈی جی الیکشن ونگ تعینات کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی الیکشن اسلام آباد محمد فرید آفریدی کو تبدیل کرکے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا

یاد رہے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کا ستعفی ٰمنظور کرلیا گیا تھا، عمرحمید نے خرابی صحت کےباعث استعفیٰ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں