ڈاکٹرطاہرالقادری کی طبعیت ناساز‘ اسپتال منتقل -
The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرطاہرالقادری کی طبعیت ناساز‘ اسپتال منتقل

ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ناسازیٔ طبعیت کی بنا پر ٹورنٹوکےاسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی اے ٹی کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے سبب انہیں ٹورنٹو کےمقامی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ جہاں ان کا طبی معائنہ اورٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک نے قوم سے ڈاکٹرطاہرالقادری کی صحتیابی کے لئےدعا کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نہ صرف یہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ہیں بلکہ منہاج القرآن کے نام سے قائم دنیا بھر میں پھیلی اسلامی تنظیم کے بانی بھی ہیں۔

آپ شیخ سید طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی کے مرید ہیں، جو سلسلہ نسب میں شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی 17 ویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 28 ویں پشت سے ہیں۔

آپ کو 1994ء میں چکوال کے معروف بزرگ سید رسول شاہ خاکی نے پہلی بار اوربعد ازاں 2004ء میں عرب علماء کی طرف سے شیخ الاسلام کا خطاب دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں