آج شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ ہے -
The news is by your side.

Advertisement

آج شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ ہے

لاہور: آج پاکستان عوامی تحریک اور تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ ہے۔

ڈاکٹرمحمد طاہر القادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ تحریک منہاج القرآن کے بانی رہنما ہیں، جو 1980ءسے قرآن و سنت کے افکار کے ذریعے فروغ علم و شعور ، اصلاح احوال امت اور ترویج و اقامت دین کیلئے مصروف عمل ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جدوجہد کا آغاز 1976ء میں جھنگ کی سطح پر نوجوانوں کی تنظیم محاذ حریت قائم کرکے کیا ، جسے بعد ازاں 1980ء میں لاہور سے تحریک منہاج القرآن کے نئے نام کے ساتھ بدل دیا گیا۔

اس دوران ڈاکٹرطاہر القادری نے تصنیف و تالیف اوردروس قرآن کا سلسلہ جاری رکھا ، جس کے سبب ان کے افکار پورے ملک اورپھر رفتہ رفتہ دوسرے ممالک میں بھی عام ہوتے گئے۔

اسی دوران آپ پنجاب یونیورسٹی لاہورمیں اسلامک لاء پرلیکچر دیتے رہے، بعد ازاں فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن کے ممبر بنےاورپھرفیڈرل شریعت کورٹ میں جیورسٹ کنسلٹنٹ مقرر ہوئے۔

جب انکی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے ان کی شہرت مزید بڑھی تو ٹی وی پران کے پروگرام ’فہم القرآن‘ نے بھی ان کی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ کیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تحریک کے قیام کا مقصد ان الفاظ مین بیان کیا کہ ، ’’تحریک منہاج القرآن کے بپا کئے جانے کا مقصد اولیں غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کےاحیاء و اتحاد کے لئے قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی جمہوری اور پرامن مصطفوی انقلاب کی ایک  ایسی عالمگیر جدوجہد ہے جو ہر سطح پر باطل، طاغوتی، استحصالی اور منافقانہ قوتوں کےاثر و نفوذ کا خاتمہ کردے‘‘۔

آپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، عوامی تعلیمی منصوبہ اورمنہاج یونیورسٹی کے بانی ہیں اورپاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے بھی بانی چیئرمین ہیں۔

آپ شیخ سید طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی کے مرید ہیں، جو سلسلہ نسب میں شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی 17 ویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 28 ویں پشت سے ہیں۔ آپ کو 1994ء میں چکوال کے معروف بزرگ سید رسول شاہ خاکی نے پہلی بار اوربعد ازاں 2004ء میں عرب علماء کی طرف سے شیخ الاسلام کا خطاب دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں