تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم نئے شیخ مجیب الرحمان سے ملک کو بچانے کیلئے ایک ہوجائے، آج لوگ مظلوموں کی مدد کیلئے جمع ہوئے ہیں، ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڈ لاہورپر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تقریر کا آغاز اجتماع میں آنے پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کچھ ترمیم کے ساتھ علامہ اقبال ؒ کی ایک مشہور رباعی سے کیا، ان کا کہنا تھا کہ

اٹھو میری دنیا کےغریبوں کو جگادو
جاتی امراء کےدرو دیوار ہلا دو

سلطانیء مظلوم کا آتا ہے زمانہ
جونقش ستم تم کو نظر آئے مٹادو

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اتنی تقسیم ہوچکی ہے کہ قومی ایشو پر مل بیٹھنے کو تیار نہیں، آج سب کے متحد ہونے میں میرا کمال نہیں۔

طاہرالقادری نے بتایا کہ ایک سیشن جاری ہے جس کی صدارت آصف زرداری نے کی، دوسرا سیشن کچھ دیر میں ہوگا جس کی صدارت عمران خان کرینگے۔

سربراہ پی اے ٹی نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کچلے جارہے ہیں عوام کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا، نئے شیخ مجیب الرحمان سے ملک بچانے کیلئے قوم ایک ہوجائے، دیکھو، اٹھو اور پہچانو کہ ہمارا دشمن کون ہے؟

طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف دشمن سے پاکستان کو نجات دلانا ہے، آئین کے خلاف کوئی قدم اٹھایا نہ ہی ہم اٹھانا چاہتے ہیں، ہم تو آئین کی بحالی چاہتےہیں جس کی دشمن سلطنت شریفیہ ہے، ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں۔

یہاں سب کو بلانےکا مقصد اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ مظلوموں کیلئے ہے، ہم نے جمہوریت کو نہیں تمہارے ظلم وجبر کو توڑنا ہے، ہماراشیوہ توڑ پھوڑ یا جلاؤ گھیراؤ کرنا نہیں بلکہ پرامن پاکستان ہے، اگر قانون ہاتھ میں لیتے تو شریف برادران کو جاتی امرا سے ایک قدم نکالنے کی جرات نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھائی کو سپریم کورٹ نے بد دیانت قرار دے کرنکالا، دوسرے بھائی نے 14 معصوم لوگوں کو شہید کردیا، نوازشریف شیخ مجیب الرحمان کو اپنا لیڈر اور مودی کو اپنا دوست مانتےہیں۔

سلطنت شریفیہ نے ذوالفقارعلی بھٹو کی قبرکا ٹرائل اور بینظیربھٹو کےخلاف بیان بازی کی، شریف برادران کے ہوتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور خوشحالی نہیں آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں سبق سکھانا چاہتے ہیں، میں نے اسلام کا پر امن چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، جمہوریت امن اور ملک کیخلاف نہ کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی اٹھانا چاہتے ہیں, آج احتجاج کی ابتدا ہے اسےانجام تک لیکرجانا ہے۔

شریف برادران سن لو ہم چاہیں تو تمہیں سبق سکھا دیں

ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسے کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب میں کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کروں گا، شریف برادران سن لو ہم چاہیں تو تمہیں سبق سکھادیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کا فیصلہ نہیں کیا نہ کریں گے، پُرامن احتجاج سے حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی.

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں ہماری قانون پسندی کو کمزوری نہ سمجھو، کارکنوں کو کہہ دوں تو تم جاتی امراء سے باہر قدم نہیں رکھ سکو گے، اگر کارکن جاتی امراء جاکر تھوک بھی دیں تو تمہارے محل سیلاب میں بہہ جائیں گے، ہم چاہیں تو تمھارے محلات کی اینٹ سے اینٹ بجادیں، ہم ٹکرا گئے تو بڑے بڑے سمندر شرما جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوچکا کہ اب تمہاری حکومت جائےگی، دنیا کی کوئی تمہیں بچا نہیں سکتی، اگلےلائحہ عمل کا اعلان جلد ہوگا، اس بار فتح اور کامرانی عوام کا مقدرہوگی، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا انجام پوری دنیا دیکھےگی۔

طاہرالقادری کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ خان صاحب، اب ہماری مشترکہ جنگ ہے، ہم آئین اور جمہوریت کے پاسبان ہیں، اب جو فیصلہ ہوگا وہ مشترکہ ہوگا، ہم حادثاتی ماحول پیدا نہیں کرنا چاہتے، ضبط سے آگےبڑھیں گے۔


مزید پڑھیں: پاکستان کو جاتی امراء کے مجیب الرحمان سے خطرہ ہے،  زرداری


واضح رہے کہ مال روڈ لاہور میں ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے پہلے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے اپنی تقریر میں نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جلسے کے دوسرے سیشن کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -