جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، علامہ طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو جاتی امراء دور نہیں ہے،پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز منہاج القران ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو جاتی امراء دور نہیں ہے، اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے کیونکہ مذکورہ سانحے کی ایف آئی آر آپ کے کہنے پر ہی درج کی گئی تھی۔

پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، سب سے زیادہ دہشت گرد ہی یہاں ہیں، صوبہ سندھ سے پہلے یہاں فوری آپریشن کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظریاتی اور قانونی دہشت گردی ہورہی ہے،نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تو وہ دہشت گرد بنیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کے خاتمے کیلئے داعش کو امپورٹ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں