The news is by your side.

شہداء ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے رینجرز آپریشن کیا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری

استنبول : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام شہداء ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے رینجرز آپریشن کے منتظر ہیں۔ گھبرانے والا نہیں ہوں بائیس دسمبر کو لاہور پہنچوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورنٹو سے استنبول پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کیلئے وطن جا رہے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو بھولے ہیں نہ ہی شہداء کے خون کو معاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی سے پہلے جھوٹی ایف آئی آر پر فرد جرم عائد کی گئی لیکن وہ گھبرانے والے نہیں، بائیس دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں