The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرطاہرالقادری کی 5ماہ بعد وطن واپسی، کارکنوں کا والہانہ استقبال

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پانچ ماہ بعد پاکستان پہنچ گئے ،انکا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے پیچھے کرپشن کا پیسہ ہے، دو پرانے اتحادی کرپشن، دہشت گردی کو تحفظ دینے کیلئے ایک پیج پر ہیں. وفاق کے سندھ حکو مت کیخلاف بیانات محض دکھاوا ہیں.

علامہ طاہرالقادری غیر ملکی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا، ان کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی اور پارٹی ترانوں پر کارکنان نے خوشی سے جھوم اٹھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ملک مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، قانون کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی، سندھ میں بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے، صوبائی حکومت کرپشن اور دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔

علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل کے شہداء کا خون رائیگا نہیں جائیگا، قاتلوں کو پھانسی پر چڑھا کر ہی دم لینگے.

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے سندھ حکومت کیخلاف بیانات دکھاوا ہے ،کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے دو پرانے اتحادی ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کررہے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں